0

ریاض فتیانہ کا صحت انصاف کارڈ کا افتتاح

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ایم این اے ریاض فتیانہ نے سندیلیانوالی کا دورہ کیا اور مستحقین میں انصاف صحت کارڈز تقسیم کئے

تفصیلات کے مطابق ایم این اے ریاض فتیانہ نے سندیلیانوالی کا دورہ کیا اور آر ایچ سی سندیلیانوالی میں انصاف صحت کارڈز کی افتتاحی تقریب میں لوگوں کو کارڈ جاری کئے گئے

ایم این اے ریاض فتیانہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ علاج کی سہولت حاصل کرنے کے لئے سفارش کرواتے تھے جبکہ غریب آدمی کو صحت کے حوالے سے کوئی تحفظ حاصل نہیں تھا

تحریک انصاف کی حکومت نے انصاف کارڈ جاری کر کے غریب آدمی اور اس کی فیملی کو سات لاکھ بیس ہزار روپے کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے

حلقہ پی پی 123 میں بائیس ہزار لوگوں کو انصاف صحت کارڈز جاری کئے جائیں گے

گورنمنٹ کی کوششوں سے مہنگائی بہت جلد کنٹرول ہو جائے گی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خطرناک عزائم کا دنیا نوٹس لے

حکومت پاکستان کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرے گی

حلقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں ریاض فتیانہ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ریاض فتیانہ نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات دئیے

بعد میں ایم این اے ریاض فتیانہ نے ہسپتال کا وزٹ کیا

انہوں نے ڈینگی روم، ایمرجنسی روم اور وارڈز کے انتظامات مزید بہتر کرنے کے ساتھ آر ایچ سی میں عورتوں کے آپریشن کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی جبکہ مریض کو ہسپتال میں داخل نہ کرنے پر عملے کی سرزنش کی

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کو مین روڈ سے متبادل راستہ دینے کی کوشش کرنے کا وعدہ کیا

بستی علی نگر میں بچوں کے پلے گراونڈ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی فنڈ منظور کروانے کا وعدہ بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں