سرگودھا (طاہر کمبوہ) بھلوال غلہ منڈی کے رہائشی حنیف کے 4 بچوں سمیت اہل خانہ کی حالت زہریلا کھانا کھانے کے بعد غیر ہو گئی انہیں تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا
ہسپتال میں دس برس کی عالیہ دم توڑ گئی دو بچوں علی، برہان اور والد حنیف کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا جبکہ ایک بچی مریم اور والدہ فوزیہ بیگم کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے
انتظامیہ نے کھانا قبضے میں لے کر معائنہ کےلئے لیبارٹری بھجوا دیا ہے