ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) پوليس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا
ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا
ندیم ولد سلطان قوم بلوچ سکنہ 739 گ ب نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک عورت اسم و مسکن نا معلوم کی نعش بحد رقبہ چک نمبر 739 گ ب راجباہ ویرہ آنہ میں تیر رہی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ مع ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تصدیق کی کہ ایک عورت اسم و مسکن نامعلوم بعمر 40/45 سال کی نعش موگہ کے ساتھ اٹکی ہوئی تھی
انچارج کرائم سین یونٹ ٹوبہ قمر جاوید اے ایس آئی کی ٹیم نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جس سے معلوم ہوا کہ اس عورت کو کسی نا معلوم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائر مار کر قتل کیا تھا جس پر مقدمہ467 بجرم 302 ت پ تھانہ صدر کمالیہ میں درج رجسٹر کیا گیا
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس ایس آئی، محمداقبال ایس آئی اور ظہیر عباس اے ایس آئی پر مشتمل ٹیم تشکیل دی
پولیس ٹیم کے لیے سب سے پہلا مرحلہ نعش کی شناخت تھا جسکو جدید طریقہ تفتیش سے ممکن بنایا گیا
مقتو لہ کی شناخت راجن بی بی بیوہ اللہ یار قوم بلوچ سکنہ 500 گ ب ماموں کانجن ضلع فیصل آباد کے نام سے ہوئی
جس پر ورثاء سے مقتولہ کے متعلق تفتیش کی گئی دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ قتل والے دن مقتولہ اپنے داماد اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500 گ ب ماموں کانجن کے ہمراہ گئی تھی
جس پر پولیس ٹیم نے حالات و واقعات اور اپنے فرائض منصبی پروفیشنل طریقے سے ادا کر تے ہوئے ملزم اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500 گ ب ماموں کانجن جو کہ مقتولہ راجن بی بی کا داماد تھا کو گرفتار کیا
دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی ساس نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ اس کی بیوی کو گھر بٹھا رکھا تھا اور اس کے ساتھ بھیجنے سے انکاری تھی جس کا ملزم کو رنج تھا وقوعہ والے دن ملزم اپنی ساس کو دھوکے سے اپنے ساتھ لے گیا اور طیش میں آ کر پسٹل 30 بور سے فائر مار کر قتل کردیا اور ثبوت ختم کرنے کے لیے نعش نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک دی اور فرار ہوگیا
پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا ہے ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے