0

سانحہ پارا چنار شہادتوں کی تعداد میں اضافہ، ملک بھر میں سوگ

پارا چنار (اے پی پی – 22 نومبر 2024) مقامی پولیس کے مطابق کرم کے علاقے اوچھٹ میں پاراچنار کے مسافر قافلے پر ہونے والی فائرنگ کے سانحہ میں مزید 4 زخمی مقامی اسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد سانحہ میں شہادتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ضلع کرم کے علاقے اوچھٹ میں دہشت گردوں کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں خاتون سمیت کم سن بچہ بھی شامل ہیں۔
غیر سرکاری ذرائع نیز سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
پولیس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ میتوں کو تدفین کے لیے پاراچنار منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاراچنار سے پشاور جانے والے 200 گاڑیوں کے قافلے کو چار خیل اور مندوری کے علاقوں میں اندوہناک بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں معصوم اور نہتے بچوں، عورتوں اور ان کے ساتھ مسافر افراد کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔ اس سانحہ پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کے رہنما اور عوام سوگوار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں