محکمہ اسکول ایجو کیشن کی طرف سے صحت کارڈز کے اجرا کے بعد طلباء صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے 25 ہسپتالوں سے بیماری کی صورت میں اپنا علاج مفت کرواسکیں گے
بتایا گیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ فیصلہ محکمہ صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد سامنے آیا
جس کے بعد دونوں محکمے باہمی تعاون کے ساتھ سرکاری اسکولوں میں مستحق طلباء کو صحت کارڈ جاری کریں گے
اس مقصد کے لیے ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے
جس میں اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں
مزید یہ کہ کارڈ کے حصول کے لیے تمام طلباء کو اپنے والدین کے قومی شناختی کارڈز کی فوٹو کاپی جمع کروانا ہوگی
جب کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں طلباء کو کارڈز کے اجراء کے لیے اسکولوں کا دورہ کریں گی
جب کہ اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے محمد عمران کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے
جو کہ اسکولوں میں جاکر بچوں کے آئی ڈی کارڈز اور دیگر تفصیلات حاصل کریں گے