0

سرگودھا میں آوارہ کتوں کا پولیس خدمت مرکز پر راج

سرگودھا (طاہر کمبوہ) آوارہ کتے تھانہ کینٹ کے اندر گھومنے لگے

آوارہ کتوں کے ٹولے پولیس خدمت مرکز کے اطراف میں سیر سپاٹے کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں

سرگودھا کی سرکاری عمارات میں آوارہ کتوں نے اپنے ڈیرے جما لئے

سرگودھا کتوں کی چہل پہل کی ویڈیو بلیو ٹی وی نے حاصل کرلی

ویڈیوز میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کتے پولیس خدمت مرکز کے گیٹ کے باہر موجود ہیں

آوارہ کتوں کی وجہ سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے

قبل ازیں بھی ضلع بھر میں آوارہ کتوں کے کانٹے اور جان لینے کے واقعات پیش آئے ہیں

محکمہ ہیلتھ اور دیگر ادارے انکی روک تھام کرنے میں ناکام ہیں

آوارہ کتوں نے سرکاری عمارات کا رخ کرلیا اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

کتوں کے ٹولے نے تھانہ کینٹ پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی کارکردگی بیان کردی

سرگودھا ہیلتھ انتظامیہ متعدد شکایات موصول ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں