سرگودھا (طاہر کمبوہ) نا معلوم چوروں نے سرگودھا سے دس کلو میٹر دور لاہور روڈ پر واقع میڈیکل کالج کی بجلی منقطع کی اور 4 لاکھ سے زائد مالیت کی تار کاٹ کر رفو چکر ہو گئے
بجلی منقطع ہونے کے باعث میڈیکل کالج میں داخل مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کالج کی سٹاف کالونی بھی کئے گھنٹوں سے تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے
لاہور روڈ پر بجلی کے کنکشن کاٹ کر تاریں چوری کرنا معمول بن چکا ہے
میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تحریری طور پر رجوع کر لیا ہے
تا حال مقدمہ درج نہیں ہو سکا
میڈیکل کالج کے ایڈمنسٹریٹر محمد رضا نے کہا ہے کہ وہ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت میڈیکل کالج چلا رہے ہیں ان حالات میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیں تحفظ فراہم کریں