اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں کارروائی کی
کارروائی میں رات کے اندھیرے میں زیر تعمیر پلازوں اور گھروں سے سریا چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا
ملزم نیاز اللہ کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ 1050 گلوگرام سریا برآمد ہوا
ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے رات کے وقت زیرتعمیر بلڈنگز اور گھروں سے سریا اور لوہے کا سامان چوری کرتا تھا
کاروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں اے ایس آئی ذوالفقار اور جوانوں نے کی
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے