0

سوتیلے بھائیوں کی گونگے شخص کے گھر پر قبضہ کی کوشش

سرگودھا (طاہر کمبوہ) تحصیل بھلوال کے علاقہ سات چک میں با اثر ملزمان نے قوت گویائی سے محروم شخص کے اہل خانہ پر تشدد کیا اور سامان گھر سے باہر پھینک کر مکان پر قبضہ کر لیا

خواتین کو مار پیٹ کر ان کو سرعام برہنہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق با اثر افراد نے تھانہ بھلوال پولیس کی ملی بھگت سے مکانات اور اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی

متاثرہ ذکیہ بی بی زوجہ شیر محمد تارڑ سکنہ رچنا پارک بھلوال نے بتایا کہ میرا خاوند گونگا، بہرہ اور دو بیٹیاں بھی گونگی بہری ہیں جبکہ ہمارا خاندان چک 7 شمالی رچنا پارک کوٹھی میں رہائش پزیر ہے

شیر محمد کے سوتیلے بھائیوں عمر حیات، خضر حیات، بلال اور دیگر نے پولیس کی ملی بھگت سے میری کوٹھی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی

گذشتہ روز غزالہ بی بی دختر شیر محمد (بیٹی گونگی) غلام ذکیہ زوجہ غلام رسول ،ذکیہ زوجہ شیر محمد کو با اثر افراد نے زدوکوب کیا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ رخسانہ بی بی ولد شیر محمد (گونگی بیٹی)، تصوری دختر غلام رسول، تنزیلہ دختر غلام رسول کو کوٹھی کے اندر جا کر تشدد کا نشانہ بنایا

پولیس کو بار بار بتایا لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ 15پر کال کرنے پر ملازمین نے دونوں پارٹیوں کے ایک ایک فرد کو تھانہ میں بند کر دیا

ذکیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے ہمارے خلاف تھانہ میں جھوٹی درخواست دلوائی اور اے ایس آئی نے تھانہ میں بلاکر شیر محمد کے سوتیلے بھائی عمر حیات، خضر حیات، بلال ولد عمر حیات، وزیر محمد، وسیم محمد، صفیہ، عون عباس، نصر عباس ، محمد امیر کو ملی بھگت کر کے کوٹھی میں داخل کروا دیا اور متاثرہ گونگے شخص کی بیوی اور دو گونگی بیٹیوں کی ایک نہ سنی

ذکیہ بی بی نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایس ایچ او کو معطل کر کے ایماندار آفسر لگا کر ہمیں انصاف دلایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں