0

سٹریٹ واچرز سسٹم کے بہترین نتائج

اسلام آباد (وجاہت حسین) پولیس کے کرائم کنٹرول کیلئے گزشتہ ہفتے سٹی زون میں کیے گئے نئےاقدامات کے نتائج حوصلہ افزاء رہے

سٹی زون میں گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پر سٹریٹ واچرز کے نظام سے گزشتہ ایک ہفتے کے کرائم کا جائزہ لیا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز نے خود سسٹم کی نگرانی کی

اس موثر نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سٹی زون میں صرف ایک واردات رپورٹ ہوئی ہے

آئی جی صاحب کا کہنا تھا سٹریٹ واچرز گلی اور سب سیکٹرز کی سطح پر پولیس اور عوام کے مابین رابطوں سے برآمد ہونے والے نتائج اطمینان بخش ہیں

گزشتہ ہفتے کے نتائج کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بنائے گئے وٹس آپ گروپس، سوشل میڈیا اور ریسکیو 15 کے ریکارڈ سے حاصل کیے گئے ہیں

شہریوں کا کہنا ہے ہمارے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس کی طرف سے کیے گئے ایسے اقدامات قابل ستائش ہیں

کرائم کنٹرول کے لیے تشکیل دیے گئے سکواڈز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف بھرپور کاروائیاں کرنا ہے

عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ اس نظام کا مقصد سٹریٹ کرائم کی روک تھام، شہریوں کو جلد سے جلد باہمی امداد فراہم کرنا اور تحفظ کا احساس دلانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں