اسلام آباد (وجاہت حسین) اسلام آباد پولیس کےکمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے اہم اقدامات کے سلسلے میں سٹی زون میں گلیوں اور سب سیکٹرز کی سطح پر سٹریٹ واچرز کے نظام کو رائج کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا
آئی جی اسلام آباد نے باقاعدہ طور پر منصوبے افتتاح کر دیا
انہوں نے بتایا کہ سٹریٹ واچرز اپنی گلی اور سب سیکٹرز کے حوالے سے پولیس اور عوام کے مابین رابطوں کا کردار ادا کریں گے
عامر ذوالفقار خان نے کہا سٹریٹ واچرز پولیس کی جانب سے عوام کی آگاہی میں معاون و مددگار ثابت ہوں گے
یہ لوگ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں پولیس کی معاونت کریں گے
سٹریٹ واچرز پولیس کو گلی محلوں میں موجود سیکیورٹی گارڈز، گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے
مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے
کمیونٹی پولیسنگ موبائل ایپ کے ذریعے آپس میں مکمل اور ہمہ وقت رابطے میں رہیں گے
سٹریٹ پٹرول یونٹ، شام کے وقت مختلف سیکٹرز اور مارکیٹس میں رش کے اوقات میں گشت و چیکنگ کریں گے
ہردستے میں دو موٹرسائیکلوں پرچار پولیس اہلکار سوار ہوں گے جو سٹریٹ کرائم کا تدارک کریں گے
ائیر پٹرول یونٹ، 8 ڈرون کیمروں پر مشتمل ہوگا
ڈرون کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائمزجس میں پرس و موبائل چھیننے کے واقعات کا تدارک کیا جائے گا
واکنگ ٹریلز پر سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اورراستہ بھول جانے والے لوگوں کی تلاش کے لئے ڈرون کیمروں کو ریسیکیو آپریشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا
تمام سپیشل سکواڈز ایس پی سٹی زون کی سربراہی میں کام کریں
جدید سکواڈز کو تشکیل دینے کا مقصدجرائم پیشہ عناصر کے خلا ف بھرپور کاروائیاں، سٹریٹ کرائم کی روک تھام، شہریوں کو جلد سے جلد باہمی امداد فراہم کرنا اور تحفظ کا احساس دلانا ہے،