بالی وڈ سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدا میں وہ ناکامیوں کی وجہ سے گھر جاکر رویا کرتے تھے
عامر خان کا شمار اب بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے ادکاروں میں ہوتا ہے
وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے پہچانے جاتے ہیں
ان کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ فلم کے کردار میں جان ڈالنے کے لیے ایک فلم سائن کرتے ہیں
اور اس کی شوٹنگ پر کئی ماہ لگا دیتے ہیں
اس مقام پر پہنچنے کے لیے عامر خان کو بھی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے
یونیورسٹی کے طلبہ سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی کامیابی کے بعد متعدد فلمیں سائن کرلی تھیں لیکن کوئی فلم کامیاب نہیں ہورہی تھی
انہوں نے بتایا کہ اس وقت مجھے میرا کیریئر ڈوبتا ہوا نظر آرہا تھا، فلمیں ایک کے بعد ایک فلاپ ہورہی تھیں
لوگ مجھے’ ایک ہی فلم کا ہیرو ‘قرار دینے لگے تھے
عامر خان نے بتایا کہ اس ساری صورتحال میں وہ بہت پریشان ہوگئے تھے
یہ ان کی زندگی کا نازک ترین دور تھا اور وہ گھر جاکر رویا بھی کرتے تھے