ملتان (وسیم خان) کینٹ ہاکی کلب اور نور بشارت ہاکی کلب کی مشترکہ کاوش سے 6- اے سائیڈ سپر ہاکی لیگ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوا جس کا فائنل میچ ملتان سی اور ملتان ڈی کے درمیان میں ہوا جو کہ ملتان ڈی نے پنالٹی شوٹس پر جیت لیا
فائنل میچ کے مہمان خصوصی رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان تھے جنہوں نے وسیم اختر ایکسین واپڈا کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
اس موقع پر گلزار پاشا صوبائی کوچ، عبدالسعید، تحسین شاہ، ندیم گھمن، محمدآصف، خرم شاہ بھی موجود تھے