0

سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل ہیں: میا ں فراز منیر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میاں فراز منیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ منعقد کی

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بریفنگ دی کہ ممکنہ سیلاب کے خطرہ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو سٹاف کی تیاریاں مکمل ہیں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کے تمام آلات بلکل ٹھیک حالت میں ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے ریسکیو 1122 کا عملہ ہر دم تیار ہے

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے مزید بریف کرتے ہوئے بتایا کہ افسران اور اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد وقت کا ناگزیر تقاضہ ہے

انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، محکمہ زراعت، محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ ادارے بروقت چوکس رہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کی جانے والی مشقوں میں تسلسل کو برقرار رکھا جائے

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور عملی اقدامات کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں