اسلام آباد(وجاہت حسین) سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈی ائی جی سرفراز احمد فلکی، اے ایس پی میڈم ڈاکٹر عقیلہ، اے ایس پی رانا حسین طاہر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان تھے
ڈی آئی جی آپریشنز ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، اے ائی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے بھی شرکت کی
ڈی آئی جی سیف سٹی سرفراز احمد فلکی کی خدمات پنجاب کے سپرد جبکہ اے ایس پی میڈم ڈاکٹر عقیلہ اور رانا حسین طاہر کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالے کر دی گئی ہیں
آئی جی اسلام آباد نے کہا افسران نے اسلام آباد میں اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں ہیں
انہوں نے ڈی آئی جی سیف سٹی اور اے ایس پیز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
ان کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی
ڈی آئی جی سیف سٹی اور اے ایس پیز نے ائی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا