کندھ کوٹ ( فرمان علی) ڈپٹی کمشنر آفس میں 12 ربیع اول انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلایا گیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹیانی کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منایا جائے گا
پورے شہر کی سرکاری اور نجی عمارتوں کو سجایا جائے گا
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
یہ دن ہر مسلمان کے لیے عقیدت و احترام کا دن ہے
سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے
ایس ایس پی نے کہا اسکولوں میں نعت رسول مقبول کے مقابلے کروائے جائیں گے، جیتنے والے بچوں کو پولیس کی جانب سے انعامات دیے جائیں گے
اجلاس میں شریک مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ 12 ربیع الاول بہترین انداز میں منانے کے لیے شہر بھر سے کوڑے کچرے کو ہٹایا جائے
جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا بہترین نظام کیا جائے منعقد ہونے والے میلاد کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے
جس پر ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹیانی کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ اپنے اپنے علاقے میں 12 ربیع الاول میں جلوس اور میلاد کے حوالے سے ہونے والے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا
علمائے کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 12 ربیع الاول کا دن عظیم الشان دن ہے
یہ دن امن اور یکجہتی کے ساتھ منایا جانا چاہیے
ڈپٹی کمشنر نے سیپکو کے عملے کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے
تعلقہ ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کے انتظامات مکمل کیے جائیں شہر بھر سے کوڑے کچرے کو ہٹایا جائے
اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علما ،اسسٹنٹ کمشنرز پولیس، رینجرز اور صحت کےافسران بالا نے شرکت کی