0

سیکٹر جی بارہ اور ایف بارہ کو خالی کرانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (وجاہت حسین) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورت شہر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں سیکٹر جی بارہ اور سیکٹر ایف بارہ کو خالی کروانے کا ٹاسک فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو دے دیا گیا

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق گذشتہ ماہ سے مذکورہ سیکٹروں میں سروے کا کام جاری ہے

چند ہفتوں میں سروے مکمل کر کے دونوں سیکٹر رہائشیوں سے خالی کروا لئے جائیں گے

مذکورہ افسر کے مطابق جو لوگ ان سیکٹروں میں تعمیرات کر کے رہائش پذیر ہیں ان سے
بات چیت جاری ہے

ایسے رہائشی جن کے نام ملکیتی زمین ہے ان کو پلاٹ بھی دیا جائے گا اور پلاٹ پر تعمیر شدہ عمارت کی رقم بھی ادا کی جائے گی جبکہ ایسے رہائشی جنہوں نے اشٹام پر جگہ خرید رکھی ہے ان کو پلاٹ کی رقم نہیں ادا کی جائے گی بلکہ جو عمارت انہوں نے تعمیر کر رکھی ہے اس عمارت کے پیسے طے شدہ سرکاری ریٹ کے مطابق ادا کئے جائیں گے

دوسری جانب سیکٹر جی بارہ اور سیکٹر ایف بارہ کے مکینوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جس اداے نے ہم سے جگہ
لینی ہے وہ چند مخصوص افراد سے ملاقاتیں کر کے اپنے سروے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقہ کے تمام رہائش پذیر افراد کو اعتماد میں
نہیں لیا جا رہا

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم سے سیکٹر خالی کروانے کے لیے ہمیں اعتماد میں لیا جائے

غیر منصفانہ رویہ قابل تشویش اور ناقابل قبول ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں