اسلام آباد (وجاہت حسین) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور جنرل کونسلر یوسی 39 محمد رازق خان اخون خیل نے کہا ہے کہ سیکٹر G12 اور F12 کے رہائشیوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دین گے
جو افراد ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ عوام کو تسلی دیں کیونکہ ہم ان کا ساتھ دیں گے
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے سیکٹر جی بارہ اور سیکٹر ایف بارہ پر جو قبضہ کرنے کی خبریں چل رہی ہیں ان پر ہم متعلقہ ادارے سے التماس کرتے ہیں کہ ہم سب رہائشیوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے
پہلے ہمیں جائز حقوق دیں بعد میں جا کر یہاں کے رہائشیوں سے زمین لینے کا سوچیں
انہوں نے کہا کہ ان سیکٹرز کے رہائشیوں نے پیسے دے کر اشٹام پر جگہ خریدی ہے
ان کو قابضین کے طور پر سمجھنا سراسر زیادتی ہے
کیونکہ یہ سیکٹرز جب سی ڈی اے کے انڈر تھے جب یہاں کے لوگ اپنے مزید گھر تعمیر کر رہے تھے تب انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا
اب جب وہ اپنی جمع پونجی لگا کر گھر تعمیر کر کے رہائش پذید ہیں تو اب فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سیکٹر حاصل کرنے کے راگ آلاپ رہی ہے
انہوں نے کہا کہ میں سیکٹر جی بارہ اور ایف بارہ کا منتخب نمائندہ ہوں اس لئے اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دوں گا اور تمام رہائشیوں کو مساوی حقوق دلوا کر دم لوں گا