اسلام آباد (وجاہت حسین) سی ڈی اے کی طرف سے الجنت مال کے پلازے کو متنازعہ قرار دے کر سیل کرنے کے حکم پر تاجر ویلفیئر گروپ کی طرف سے بھرپور احتجاج کیا گیا
پلازے کے باہر تاجر ویلفیئر گروپ کے رہنماؤں و کارکنوں کا رش لگ گیا
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تاجر ویلفیئر گروپ کے راہنما محمد رازق خان اخون خیل نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ کسی صورت بھی سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دینگے
جب تاجر حق پر ہیں تو پھر انہیں بلا جواز کیوں خوف و ہراس کا نشانہ بنایا جارہا ہے
انہوں نے کہا کہ سی ڈے اے اس وقت کہاں تھا جب یہاں دوکانیں تعمیر ہو رہیں تھیں اب جب تاجر اپنا کاروبار کر رہے ہیں تو انہیں بلاجواز پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اپنے اہلکاروں کا قبلہ درست کرے اور تاجروں کو ان کا کاروبار کرنے دے
اس موقع پر میاں محمد شبیر، چوہدری عاشق حسین، نوابزادہ جمیل خان مروت، سید محمد اظہر، راجہ ذوالفقار و دیگر بھی موجود تھے