0

شانگلہ کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیا جائے: شوکت یوسف زئی

پشاور (نوید یوسفزئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور صوبائی وزیر لیبر و ثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسف زئی نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں خطاب کیا

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے خطاب میں کہا کہ شانگلہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بہت سے نقصانات کی ہے

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ انتہائی پسماندہ ضلع ہے لہذا شانگلہ کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیا جائے

شانگلہ کے انفراسٹرکچر، پلوں ، سڑکوں اور واٹر سپلائی اسکیموں کی بحالی کےلے فوری طور پر ایمرجنسی بنیادوں پر فنڈ جاری کریں اور شانگلہ کا خود بھی جلد دورہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں