اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ کی نگرانی میں انڈسٹریل زون میں سرچ آپریشن کیا گیا
سرچ آپریشن تھانہ انڈسٹریل ایریا، شمس کالونی، سبزی منڈی اور تھانہ نون کے علاقوں میں کیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران 5 سو سے زائد موٹرسائیکل و گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی
267 مشکوک موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران 1 اشتہاری سمیت 1 شخص ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا
جبکہ 17 مشتبہ افراد اور 12 بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی گئی
بلیک پیپرز کے زمرے میں 27 گاڑیوں کے بلیک پیپرز اتارے گئے جبکہ ان کے چلان بھی کیے گئے
10 آوارہ گردوں کے خلاف 55/109 کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی
مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 58 گاڑیاں و موٹرسائیکلز کے چالان کیے گئے
ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے
بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں