0

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ون سیکٹر سیل پالیسی کا آغاز

اسلام آباد (وجاہت حسین) کرائم کے سدباب شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ون سیکٹر سیل پالیسی کا آغاز کیا گیا

سیکٹر آئی ٹین کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ 14 پوائنٹس سے سیل کیا گیا

ایس پی انڈسٹریل ایریا زون زبیر احمد شیخ نے تمام کارروائی کی خود نگرانی کی

ڈیوٹی سے پہلے تمام اہلکاروں کو پہلے سلام پھر کلام کے متعلق بریف کیا گیا

سیکٹر میں ہر آنے جانے والے شخص کی چیکنگ کی گئی

بغیر کسی شناختی علامت کے اشخاص کو ویری فکیشن کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا

بغیر کاغذات 108موٹرسائیکلوں کو تھانہ شفٹ کیا گیا

تمام تر چیکنگ کے دوران شہریوں نے بھرپور تعاون کیا اور کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

ون سپکٹر سیل کی پالیسی سے کرائم کے سدباب میں مدد ملے گی

کرائم کے سدباب کے لئے ون سیکٹر سیل پالیسی کو تجارتی اور عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے تحفظ کا احساس پایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں