اسلام آباد(وجاہت حسین) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز جی الیون مرکز میں تجاوزات مافیا نے ڈیرے ڈال لیے ہیں
سی ڈے اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر انکروچ منٹ خاموش تماشائی بن گئے ہیں
کرائے پر دکان حاصل کرنے والے دکاندارتجاوزات مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں
جی الیون مرکز میں ہوٹلوں کے مالکان نے فٹ پاتھوں پر کرسیاں سجا لیں دفتری اوقات کے بعد خواتین کا بازار آنا محال ہوگیا ہے
دوکانداروں نے کرایہ پر دوکانیں حاصل کر کے سٹال ہولڈرز کو بھاری کرایوں پر فٹ پاتھ الاٹ کر دئیے ہیں
جبکہ گاڑیوں کے شوروم مالکان نے پارکنگ کی جگہ پر اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے پارکنگ پر قبضہ جمایا ہوا ہے
عوامی حلقوں کی طرف سے سی ڈی اے کے متعلقہ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا ہے