0

شہید ریسکیور عاصم قربان کی تدفین کر دی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:( رانا خالد محمود ) شہید ریسکیور عاصم قربان کی نمازجنازہ اُن کے آبائی گاؤں چک نمبر 256 گ ب پھلور میں پورے اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی

نمازجنازہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر، ایمرجنسی آفیسر بشارت حمید، کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رمضان قادری، اسٹیشن کوارڈینٹر چوہدری ظہور، شفٹ انچارجز، لیڈ فائر ریسکیورز، تمام آپریشنل و کنٹرول روم سٹاف کے علاوہ اہل علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اس موقع پر ریسکیو کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے تابوت کو سلامی پیش کی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے شہید کے والد کو یونیفارم پیش کی اور کہا کہ شہید عاصم قربان کی ریسکیو 1122 میں خدمات کبھی بھلائی نہیں جاسکے گی

شہید کی قبر پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کا تعزیتی پیغام شہید کے والد تک پہنچایا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ شہید کے والدین کو صبر جمیل عطا فرماۓ

اس کے بعد شہید ریسکیور کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دُعاکی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں