0

صحت مند عملہ ہی عوام کو ریسکیو کر سکتا ہے: مظہر شاہ

سرگودھا (طاہر کمبوہ) ریسکیو 1122 آفس میں ریسکیو اہلکاروں کے چیک اپ کے لئے کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تین سو اسی کے قریب 1122 کے اہلکاروں کے شوگر ہیپاٹائٹس اور مزید دوسرے ٹیسٹ کیے جائیں گے

ڈائریکٹر 1122 مظہر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا اس کیمپ کے لگانے کا مقصد ہے کہ اپنے عملے کا معائنہ کیا جائے کیونکہ عملہ مختلف مریضوں کو ریسیو کرتا ہے جن میں بہت سی بیماریاں ہوتی ہیں اس سے ہو سکتا ہے کہ وہ بیماری عملے میں آجائیں

جب عملہ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہوگا تب عوام کو ریسکیو کیا جائے گا

ہم نے ضلع بھر میں یہ کیمپ لگائے ہیں تاکہ ملازمین کے ٹیسٹ کیے جاسکے جبکہ سرگودھا آفس میں 380 کے قریب ٹیسٹ کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں