کراچی (21 اکتو بر 2020) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے کہا ” پاکستان کے تمام طبقات کی جانب سے پاکستان کو سر مایہ کار دوست ملک ہونے کی تا ئید حاصل ہو نی چاہئے”
صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے معاشی استحکام سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے
تجارت اور انڈسٹری کو در پیش مسا ئل پر روشنی ڈالی ہے
معاشی آوٹریچ پروگرام کے لیے صدر ایف پی سی سی آئی نے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کروائی ہے
انجم نثار نے کہا “ایف پی سی سی آئی پاکستان کے نجی شعبے کا بڑا ادارہ ہے اور اس کے ملکی اور بین الا قوامی سطح پر وسیع پیما نے پر تعلقا ت ہیں
اہم معا شی و تجا رتی خطو ں کے ساتھ اس کے مضبو ط تعلقا ت ہیں”
میاں انجم نثار نے معا شی آوٹریچ پروگرام سے متعلق تجا ویز پیش کرتے ہو ئے کچھ اہم امور کی نشا ندہی کی ہے
جو کہ صنعتی اور معا شی تر قی کو متا ثر کر رہے ہیں
انجم نثار نے کہا “ہمارے حریف ممالک اچھی کارکردگی کی وجہ سے بڑی سر مایہ کاری کو اپنے ملک میں راغب کر چکے ہیں”
اجلاس کے شر کا ء کو جواب دیتے ہو ئے ڈاکٹر معید یو سف نے کہا ” وزیر اعظم نے مجھے یہ ٹاسک پاکستان کی تر قی کے لیے دیا ہے
جسے میں تمام وزارتو ں سے ہم آہنگی کے ساتھ بہتر طور پر پورا کرنا چا ہو ں گا
نیشنل سیکیو رٹی ڈویژن نے معاشی استحکام کے لیے معا شی آوٹریچ کا روڈ میپ بنایا ہے
جس پر اب وزارتو ں کے ذریعے عمل در آمد ہو گا اور اس کے لیے اب وزارتو ں کی معا شی صلاحیتوں کا جا ئز ہ لیا جا رہا ہے”