کراچی (22 اکتو بر 2020) ECOچیمبر آف کامرس اور انڈسٹر ی کے 28ویں ایگز یکٹو کمیٹی اور 18ویں جنرل اسمبلی اجلاس کا انعقاد بذریعہ ویڈیو لنک ہوا ہے
جس میں صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثارنےECOٹریڈ معاہدے کے جلد نفاذ پر زور دیا ہے
تاکہ خطے کے ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو سکے
صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے اجلاس میں ٹیرف اور نان ٹیرف تجارتی رکاوٹوں کی بھی نشاندہی کی ہے
جو کہ تجارت و سرمایہ کے فروغ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں
انہو ں نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ ECOٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ TIR کنونشنزAgreement on Protection and Promotion of Investmentمعاہدے اور ECOویزا وائٹ کارڈ اسکیم کے نفاذ پر زور دیا ہے
تاکہ ممبر ممالک کے در میان سرحدی تجارت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ممکن ہو سکے
انہوں نے اجلاس میں سیاحت سے متعلق ممکنات کی بھی نشاندہی کی ہے اور ممبر ممالک سے کہاکہ وہ ٹر انسپورٹ میکنزم تیار کر یں
جس سے ممبر ممالک کے درمیان آمد ورفت بذریعہ روڈ اور ریل ممکن ہو سکے
صدر ایف پی سی سی آئی کے اجلاس میں شر یک ممالک کو سی پیک سے ملحقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
خطے میں موجود قدرتی و سائل کو بروئے کار لانے پر زور دیا ہے تا کہ خطے میں پائیدار خو شحالی آسکے