0

صفدر اعوان کیس میں مدعی وقاص احمد خان کی ضمانت

صفدر اعوان کیس میں مدعی وقاص احمد خان کی ضمانت سندھ کورٹ سے ہوگئی

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ وکلا کی ٹیم کے ہمراہ وقاص احمد خان کے ہمراہ پہنچے تھے

تیس ہزار کے عوض وقاص احمد خان کی ضمانت جسٹس امجد علی سہتو نے منظور کی

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک سال پرانا کیس ہے کوئی دہشتگردی کی دفعات نہیں تھیں

ایک سال تک پولیس کو وقاص احمد نظر نہیں آئے گزشتہ روز خفیہ طور پر نام سامنے لایا گیاہے

ایک سال پہلے عوامی تصادم میں دو ہزار افراد پر یہ مقدمہ بنایا گیا تھا

اب ضمانت ہوچکی ہے صفدر اعوان کیس کی پیروی کریں گے

وقاص احمد خان مزار قائد پر موجود تھے جن کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں ہیں

کل صفدر اعوان کیس کا فیصلہ عدالت سے پہلے مریم اورنگزیب نے کس طرح سنا دیا؟

اس معاملے پر ہماری وکلا کی ٹیم ایم آئی ٹی میں جائے گی

سندھ میں کسی غریب کو ضمانت ملتی بھی تو دھکے کھا کر رہائی دی جاتی ہے

صفدر اعوان کا پہلے سے فیصلہ سنا کر مریم نے بتا دیا کہ آزادی مل جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں