مہمند(افضل صافی) پیارے عوام! آپ کی دہلیز پر انصاف کی بہم رسائی ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے
پولیس نے ڈسٹرک مہمند کو آئس چرس اور کئی طرح کی منشیات سے صاف کرنے کیلئے بہت سےاقدامات کیے ہیں
مگر مکمل صفایا تب ہی ممکن ہوگا جب ہم میں سے ہر ایک اپنا فرض عین سمجھ کر منشیات فروشوں کے خلاف آواز اٹھائے گا
اس مسئلےکے حل کے لیے پولیس نے بھر پور سعی جاری رکھی ہوئی ہے
تاکہ عوام کی چوکھٹ پر انصاف، دیانت داری، شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی فراہم کی جاسکے
لہذا عوام بلا جھجک اپنے مسائل وشکایات بیان کرسکتے ہیں
عوام کے باہمی تعاون سے ڈسٹرک میں آئیس، چرس اور کئی طرح کی منشیات کے روک تھام پر قابو ممکن ہوگا
عوام الناس کے باہمی تعاون سے جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں
ڈی پی او نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا یہ مشن صرف اور صرف ڈسٹرک مہمند کے عوام کے امن و آمان اور خوشہالی کیلئے ہے
میں ہر ممکن کوشش کرونگا جس سے ڈسٹرک کو آئیس جیسے ناسور سے صاف کرسکوں