اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی صدر سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر تھانہ کراچی کمپنی اور ترنول پولیس کی کارروائیوں میں تین ملزمان گرفتار ہو گئے
منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا گرفتار کیا گیا
ملزمان تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے
ملزم محمد اویس عرف لکی اور رئیس محمود سے 2375 گرام چرس اور 1125 گرام ہیروئن جبکہ خرم شہزاد سے پسٹل اور ایمونشن برآمد ہوئی
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں صوابی اور پشاور میں ان کے خلاف پہلے سے مقدمات درج ہیں
ملزمان کے پی کے سے منشیات لا کر اسلام آباد اور گردونواح میں فروخت کرتے تھے
کارروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز مع ٹیموں نے کی
ملزمان کے خلاف نئے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی