0

عدالتی فیصلہ پر واپڈا کے 3 ملازم گرفتار

کندھ کوٹ (فرمان علی) عدالتی فیصلہ پر واپڈا کے 3 ملازم گرفتار کر لیے گئے

شہری عبدالحمید چاچڑ کی درخواست پر سول جج محمد عظیم سولنگی نے فیصلہ سنا دیا

واپڈا عملداروں کی گرفتاری کے احکامات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈا کے تین ملازمین حاکم علی ڈاہانی، رشید شاہ اور سارنگ باجکانی کو گرفتار کرلیا

عدالت نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے درخواست گزار کو تحفظ دینے کا حکم دے دیا

2 ماہ قبل واپڈا عملداروں نے درخواست گزار کو مار پیٹ کر دھمکیاں دیں متاثرہ شہری نے واپڈا کے ایس ڈی او سمیت 6 افراد کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کر دی

درخواست گزار عبدالحمید چاچڑ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایس ڈی او سارنگ باجکانی، ایکسین شفقت لاشاری اور واپڈا کے ملازمیں نے مجھے دھمکیاں دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں