0

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد (وجاہت حسین) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، الائٹ پاکستان اور جائیکا (جاپان) کے اشتراک سے بے روز گار اور کم تعلیم یافتہ نوجوان مرد اور عورتوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے تربیتی پروگراموں کا آغاز خزاں سمسٹر 2020 سے کر رہی ہے

پہلے مرحلے میں یہ پروگرام صرف گلگت اور سکردو تک محدودہوں گے جبکہ لڑکیوں ڈیزائنگ، کٹنگ، سٹچنگ اور انٹرپرینیورشپ سکھائی جائے گی ور لڑکوں کو معماری/ چنائی کی ٹرینگ دی جائے گی

اِن پروگراموں کی افادیت پر بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تربیتی پروگرام نوجوان مرد اور عورتوں کو باعزت روز گار فراہم کرنے اور اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی نسبتاََ زیادہ ہے اور یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ان کو تعلیم اور ہنر دلوا کر ان کو ملک و قوم کی خدمت کا بھر پور موقع دیں

واضح رہے کہ ان تربیتی پروگراموں کے انتظامی اور تکنیکی امور تینوں اشتراکی پارٹیز کے سپرد ہیں جبکہ ان کے لیے کورسزعلامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی تیار کرکے طلبہ کو یونیورسٹی کے ایل ایم ایس، آگاہی پورٹل کے ذریعے ان لائن پڑھائی گی

الائٹ پاکستان کے کنٹری ریپریزنٹیٹیو ڈاکٹر طارق چیمہ نے موجودہ دور میں ان تربیتی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی زیادہ ضرورت ہے

داخلے کے خواہشمند طلبہ کورسز کی تفصیل، ٹریننگ سنٹر کے بارے معلومات داخلے کے لیے ضروری شرائط، اور داخلہ فارم علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کی ویب سائٹ (www.aiou.edu.pk) سے 15 ستمبر کے بعد ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں