0

علی بابا کی جانب سے فروخت کی جانے والی گاڑی اب پاکستانیوں کیلئے بھی دستیاب

چین میں تیار کی جانے والی الیکٹرک کار کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے

بذریعہ آن لائن خریداری ممکن

ایک مرتبہ مکمل چارج کے بعد 100کلومیٹر فاصلہ طے کر سکتی ہے

تفصیلات کے مطابق ایک چینی کمپنی کی جانب سے دنیا کی سستی ترین گاڑی فروخت کی جا رہی ہے

بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 1 ہزار امریکی ڈالرز سے بھی کم

یعنی تقریباً ڈیرھ لاکھ روپے پاکستانی ہے

2 دروازوں والی یہ الیکٹرک کار چین کی مشہور کمپنی علی بابا کی جانب سے آن لائن فروخت کی جا رہی ہے

یوں پاکستانیوں سمیت کسی بھی ملک کے شہری یہ گاڑی خرید سکتے ہیں

اس گاڑی کو دنیا کی سستی ترین گاڑی قرار دیا جا رہا ہے

تاہم قیمت کم ہونے کی وجہ سے گاڑی کا معیار اور خصوصیات بھی کچھ زیادہ متاثر کن نہیں ہیں

گاڑی کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں اس گاڑی کا سائز قدرے کم ہے

جبکہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک ہے

گاڑی کو مکمل چارج ہونے میں 10 گھنٹے کا وقت لگتا ہے

ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد یہ گاڑی 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے

تاہم گاڑی کی رفتار انتہائی کم ہے

گاڑی زیادہ سے زیادہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں