اسلام آباد (وجاہت حسین) ایس پی سٹی محمد عمر خان کی سربراہی میں سیکرٹریٹ پولیس نے کارروائی کی کے نتیجے میں کمپوٹر کے ذریعے فراڈ کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا لیا گیا ہے
شہریوں کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جاز کیش کے ذریعے لوٹ مارکرنے والا گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لیے گئے ہیں
ملزمان کے قبضے سے فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے لیپ ٹاپ، 15 موبائلز فون،مختلف کمپنیوں کی 35 سے زائد سمیں برآمد کر لی گئی ہیں
مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے فراڈ کرنے والے گینگ کو بری امام کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
ملزمان میں ظہیر عباس،عابد علی اور محمد انیس شامل ہیں
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ایک سال سے زائد عرصہ سے شہریوں کے ساتھ فراڈ کر کے لاکھوں روپے وصول کرچکے ہیں
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے
جن شہریوں کو اس طرح کی واردات کا خدشہ ہو وہ اپنے متعلقہ تھانہ میں رابطہ کریں
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے سیکرٹریٹ پولیس کو شاباش دی