0

فردات اور انتقالات کااجراءآسان ہو گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا خالد محمود) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے علاقے کا دورہ کیا جس میں اراضی ریکارڈ سب سنٹر چٹیانہ کا افتتاح کیا گیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، ایم پی اے سعید احمد سعیدی، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری اشفاق بھی ان کے ہمراہ تھے

ڈویژنل کمشنر نے سب اراضی ریکارڈ سنٹر میں دیگر سنٹرز کی طرح بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کا حکم دیا گیا

فردات اور انتقالات کا اجراء مقررہ وقت کے اندر کرنے کی ہدایت کی

کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز سروس ڈیلیوری میں سستی اور رشوت وصولی بارے میں کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے

انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں دیگر اراضی ریکارڈ سنٹرز کے بھی سرپرائز وزٹس کرونگا

اراضی ریکارڈ سنٹر سب کیمپس چٹیانہ کے قیام سے عوام کو اب فردات اور انتقالات کے اجراء کیلئے ان کے علاقہ میں ہی سہولت فراہم کردی گئی ہے

ڈویژنل کمشنر نے تحصیل دفتر میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور ریسٹ ہاؤس کا بھی معائنہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں