ملتان(وسیم خان ) آٹا بحران پر قابوپانے کے لیے حکومت فلور ملز ایسوسی ایشن سے براہ راست مذاکرات کرے ان خیالات کااظہارپاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے عہدیداران نے لاہورکے مقامی ہوٹل میں سالانہ اجلاس عام میں کیا
اجلاس میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کااعلان کیاگیا جس میں چیئرمین پنجاب زون عاصم رضا احمدPFMA، چیئرمین سنٹرل کمیٹی بدرالدین کاکڑ اور ممبر ایگزیکٹوکمیٹی چوہدری محمد جمیل شامل تھے
اجلاس کے بعد چوہدری محمد جمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم پہلے کی طرح آواز گروپ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے فلورملزکی بہتری کے لیے کا م کرتے رہیں گئے ملک میں گندم اور آٹاکے بحران کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں آٹا بحران کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت فلورملز کے لیے واضع پالیسی مرتب کروائے