ملتان (وسیم خان) جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ قادیانی ملک و قوم کے دشمن ہیں انہیں فوری طور پر کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے جبکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے اور انہیں سزا دی جائے
جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے گستاخوں کو فوری سزا دی جائے آج سات ستمبر کو یو م تاجدار ختم نبوت بھرپور انداز میں منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام حیدر پورہ میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب میں کیا
سیمینار میں قاری عبد الغفار نقشبندی، قاری سلیم اشرف انصاری، قاری رمضان عطاری، قاری محمد اقبال چشتی، قاری شوکت علی سعیدی، قاری راشد ممتاز سعیدی، قاری عارف علی سعیدی، قاری زوار سعیدی، قاری اختر رضا، قاری عبد الطیف مہروی، قاری شفقت رسول سلطانی نے بھی خطاب کیا
مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کا محاسبہ کیا جائے
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی جو قبیح حرکت کی گئی اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے
تمام اسلامی حکمران بے حسی چھوڑ کر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں اور فرانس پر دباؤ ڈالیں کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے