مہمند (افضل صافی) ممتاز قبائلی رہنماء سینیٹر (ر) حاجی عبد الرحمن فقیر نے اپنے حجرے میں اتمر خیل اتم کلی کے پچاس رکنی جرگہ سے خطاب کے دوران کہا
ضلع مہمند کے سرحدی گاؤں اتم کلی تحصیل بائیزئی کے پانچ سو بے گھر خاندانوں میں سے 242 کو کلیئر کر کے ایک ماہ کے اندر اپنے گھروں کو واپس کریں گے
مقامی قبائل اپنے علاقہ میں آبادکاری اور یہاں امن کی بحالی میں پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اپنے وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
قبائلی اضلاع میں بدامنی کے باعث دیگر علاقوں کی طرح 9-2008 میں گاؤں اتم کلی کے سینکڑوں خاندان بھی اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے تھے
ان بے گھر خاندانوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے لئے کلیئرنس کا آغاز کیا گیا ہے
اس سلسلے میں اتم کلی کے اتمر قبیلہ کے مشران کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالرحمٰن فقیر نے کہا کہ مہمند قبائل پاکستان کے محب وطن باشندے ہیں جنہوں نے پاکستان کی سالمیت، بقاء اور استحکام کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دفاع وطن کا ہراول دستہ ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سرحدی گاؤں اتم کلی کے بے گھر خاندانوں کی، اپنے گھروں کو مرحلہ وار واپسی کا عمل شروع کیا جارہا ہے
جس کے لئے ہم انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور نارتھ، پاک فوج کے کمانڈرز، کمانڈنٹ مہمند رائفلز، ضلعی پولیس اور انتظامیہ کے شکرگزار ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ علاقہ میں امن و استحکام اور اس پسماندہ سرحدی علاقہ کی تعمیر و ترقی میں ہرممکن تعاون کریں گے
انہوں نے کہا کہ اتم کلی کے بے گھر پانچ سو خاندانوں میں سردست 212 خاندانوں کو اپنے علاقوں میں واپسی کے لئے کلیر کر دیا گیاہے
باقی خاندانوں کو کلیر کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں
اس علاقے کو کلیر کرنے کے لئے فورسز پاک فوج نے ایک مہینے کے اندر اندر علاقے کو ہر قسم بارودی سرنگوں سے کلیر کرنے کی مہلت مانگی ہے
ایک مہینے کے اندر تمام خاندانوں کی فہرستوں کو بھی کلیر کرینگے
حاجی عبد الرحمن فقیر نے ان تمام خاندانوں کو کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کے لسٹ ہمیں دیں
اس موقعہ پر اتمر خیل قوم کے مشران ملک ظریف خان، ملک حیات خان ، ملک پام جان، ملک حیا خان، ملک شیر جان و دیگر نے سکیورٹی فورسز کمانڈنٹ مہمند رائفلز کرنل محمد جمیل اور سینیٹر (ر) حاجی عبد الرحمن فقیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا