ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ذائقہ دار مٹھائیوں کے حوالے سے مشہور بیکری لالہ سویٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
افتتاحی تقریب میں ضلع بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لالہ سویٹ کے مالک عبدالوہاب بٹ نے کہا کہ ضلع بھر کے عوام ہماری مٹھائیوں کو بطور سوغات نہ صرف خود لے کر جاتے ہیں بلکہ اپنے پیاروں کو دیگر شہروں میں بھی بھجواتے ہیں جو کہ ہمارے کرم فرماؤں کی طرف سے لالہ سویٹ پر اعتماد کا اظہار ہے اور ہم اپنے کرم فرماؤں کے اعتماد پر پورا اترتے رہیں گے