0

لوکل گورنمنٹ کی ویلج کونسلز کے خلاف شکایات کے لئے کمالی حلیمزئی کے عوام متحرک

مہمند (افضال صافی) لوکل گورنمنٹ کی جانب سے تیار کردہ ویلج کونسلز کے خلاف شکایات کے لئے کمالی حلیمزئی کے عوام متحرک ہو گئے اور جرگہ منعقد کیا

جرگے میں دی گئی لوگوں کی رائے کے مطابق تقسیم غیر منصفانہ ہوئی ہے جبکہ علاقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ علاقے کے ویلج کونسلز پر نظر ثانی کریں

ویلج کونسلز میں علاقے کی آبادی، رقبہ، قومیت، جغرافیائی اور فاصلاتی تقاضوں کو نظر انداز کیے گئے ہیں

ضلع کے دیگر ویلج کونسلز جیسی پالیسی اپنائی جائے

جرگے نے متفقہ طور پر علاقے اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی

تفصیلات کے مطابق فاٹا انظمام کے بعد قبائلی اضلاع میں لوکل گورنمنٹ نے بلدیاتی نظام کے لئے ویلج کونسلز اور نیبر ھوڈ کونسلز تشکیل دی ہیں جس میں تحصیل حلیمزئ کو دو ویلج کونسل میں تقسیم کردیا ہ

اس تقسیم کے خلاف گزشتہ روز غازی بیگ بازار میں قومی جرگہ منعقد ہوا

جرگہ میں ملک موسم خان، ملک ہمیش، ملک کابل سید، ملک سید احمد، مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر ملک عظمت خان، جماعت اسلامی کے ضلعی قائم مقام امیر نوید احمد ، کمالی حلیمزئ پی ٹی آئی کے صدر جہانگیر خان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

جرگہ کے شرکاء نے واضح کیا کہ ضلع کے دوسرے ویلج کونسلز کے نسبت کمالی حلیمزئ میں زیادہ آبادی پر ویلج کونسل تشکیل دی ہیں جبکہ علاقے کے دو ویلج کونسلز میں قومیت، جغرافیائی اور فاصلے کا کوئی تمیز نہیں رکھا ہے

جان بوجھ کر علاقے میں تمام ضلع کے زیادہ آبادی والی کونسل دی ہیں جو کہ علاقے کے پسماندہ عوام کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے

جرگے کے شرکاء نے علاقے کے حقوق کے حصول کے لئے کمیٹی تشکیل دی اور حقوق کے حصول کے لئے بھرپور جدوجہد کا اعلان کیا

مزید برآں آئندہ ہفتہ محکمہ میں اعتراضات بھی جمع کرانے نیز ڈپٹی کمشنر مہمند سے مسئلے کا نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں