کشمور (خالد حسین) پولیس نے دو عاشقوں کو لیڈیز وائس میں دھوکے سے بلا کر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
ڈیرا مراد جمالی بلوچستان کا رہائشی ثناء اللہ بروہی اور ٹنڈوآمد ڈسٹرکٹ سانگھڑ کا رھائشی مدا مان بروہی کی لیڈیز وائس میں دھوکے سے بلا کر اغوا کرنے کی سازش کامیاب نہ ہو سکی
اغوا کار دونوں عاشقوں کو گڑھی لاڑو پر بلا کر اغوا کرنا چاہتے تھے
پولیس کو اطلاع ملتے ہی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایس ایچ او غوث پور عبدالفتاح ڈاھانی اور CIA پاسبان اسپیشل ٹیم نے کامیاب حکمت عملی کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو کر لیا
ترجمان پولیس کی ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق دونوں عاشقوں کو جاگیرانی گینگ لیڈیز وائس میں دھوکے سے بلا کر اغوا کرنا چاہتا تھا