اسلام آباد(وجاہت حسین) تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سکس ون ٹو کی مارکیٹ میں واقع سٹور میں مسلح افراد ڈکیتی کی واردات کرکے بھاگ گئے
موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان نے حاجیوں والا سٹور میں گھس کر گن پوائنٹ پر کیش کاونٹر کے ملازم سے رقم چھین لی
یہ واقع اتوار چار اکتوبر کو دن ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا
ڈکیت شہریوں کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے