شانگلہ (نوید یوسفزٸی) ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ سے پورن تک تعمیر شدہ روڈ روڈ مصنوصی آفت کی زد میں آگئی
نامعلوم مقامی افراد نے تعمیر شدہ روڈ کی کھداٸی کرکے خراب کردی ہے
2010 میں ایرا کی منظور شدہ روڈ اسلامک بینک کے تعاون سے تعمیر ہوئی جس پر اب بھی پی سی سی اور بلیک ٹاپنگ کا کام جاری ہے
مقامی ذرائع کے مطابق نوابے کے مقام پر کچھ افراد نے ذاتی مفاد کے لیے روڈ کی پی سی سی کی کھداٸی کرکے حلیہ بگاڑ دیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے
مقامی مکینیوں کی جانب سے اعلٰی حکام تک آواز پہنچانے کی کوشش کی گٸ ہے مگر تاحال کوٸی ایکشن نہیں لیا گیا ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سوات اور متعلقہ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارواٸی کرکے روڈ کو تعمیر کیا جاۓ بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہوجاٸیں گے ۔