0

مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت کا رجحان

کندھ کوٹ (فرمان علی) مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے

مختلف مذھبی، سیاسی، قوم پرست جماعتوں کے 30 سے زائد افراد نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا ہے

ان افراد نے مجلس کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی ملکی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خدمات سے متاثر ہو کر با ظابطہ طور شمولیت کا اعلان کر دیا ہے

مجلس وحدت المسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کے سربراھ میر فائق علی جکھرانی نے شمولیت کرنے والے تمام برادران کا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا

میر فائق علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں خدمت خلق، اتحاد بین المسلمین، وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے بروئے کار لائیں گے

تمام برادران نے جس طرح مجلس وحدت المسلمین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کی ہے انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں