0

محمد رازق خان کی اے سی اسلام آبادسے ملاقات

اسلام آباد (وجاہت حسین) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور جنرل کونسلر یونین کونسل39اسلام آباد محمد رازق خان اخون خیل نے معززین علاقہ کے ہمراہ جی بارہ اور ایف بارہ کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سے خصوصی ملاقات کی

ملاقات کے دوران فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس اور ٹینڈر کے بارے میں بات چیت کی گئی

محمد رازق خان نے اے سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے شکوہ ہے کہ جی بارہ اور ایف بارہ کے عوام سے کوئی ادارہ بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہے

اپنی مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے

جنرل کونسلر یوسی 39 نے مزید کہا کہ ہم عرصہ دراز سے یہاں پر مقیم ہیں اس لئے ہم اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے

جو ادارہ ہم سے سیکٹر خالی کروانے کی باتیں کر رہا ہے اس سے ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیکٹر خالی کروانے کی بجائے ہمارے سیکٹروں کو ماڈل ویلیج بنا دے

تاکہ عرصہ دراز سے جو ہمیں اہم سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اس کا ازالہ ہو سکے

اے سی نے محمد رازق خان کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ جی بارہ اور ایف بارہ کے رہائشیوں کی آواز اور مطالبات کو حکام بالا تک پہنچایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں