اسلام آباد(وجاہت حسین) سیف سٹی میں تعینات گلاب خان نامی کانسٹیبل کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی
کانسٹیبل کے اس قدم کو ہر سطح میں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کانسٹیبل کے اس عمل کو سراتے ہوئے 15 ہزار نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا ہے
ان کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل کے اس عمل سے اسلام آباد پولیس کو بہت عزت ملی ہے
محکمہ پولیس کے دیگر افسران اور جوانوں کو ایسے کام کرنے چاہیں جس سے محکمہ پولیس کا نام روشن ہو