سرگودھا (طاہر کمبوہ) اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کی قیادت میں نائب تحصیلدار سرفراز احمد کی زیر نگرانی سپیشل برانچ کی مردہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی
ملزمان کے قبضہ سے پانچ من مردہ گوشت برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی میڈم قدسیہ بانو کی قیادت میں نائب تحصیلدار سلانوالی سرفراز احمد کی نگرانی میں سپیشل برانچ سلانوالی نے کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 114 شمالی میں عرصہ دراز سے مردہ اور مضر صحت گوشت کے گھناؤنے دھندے میں ملوث ملزمان عبد الرحمن رفیق اور اسد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ سلانوالی مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان سرگودھا اور اس کے گردونواح مردہ گوشت کی سپلائی کا کرتے تھے سلانوالی کے عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی میڈم قدسیہ بانو اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے