حرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خصوصی افراد اور معذور نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی پہلی منزل مختص کی ہے جہاں وہ داخل ہو کرعبادت کر سکیں گے
یہ فیصلہ دوسرے مرحلے پر زائرین کی آمد اور مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد میں کئی گُنا اضافے کے بعد کیا گیا ہے
حرمین شریفین میں عمرہ مناسک کی بحالی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے
جس کے تحت خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں
العربیہ نیوزکے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے مسجد حرام میں خصوصی افراد کے لیے مسجد کی پہلی منزل مختص کی ہے
اس کے علاوہ معذوری سے دوچار نمازیوں کے مسجد حرام میں داخلے کے لیے دیگر شرائط بھی عاید کی گئی ہیں
مسجد کی انتظامی تمام معذور افراد کو ان کے لیے مختص جگہ ہر پہنچانے اور انہیں نماز کے بعد بہ حفاظت باہر لے جانے میں مدد کرنے کی پابند ہوگی
خصوصی افراد کی عبادت کی ادائگی میں مدد کے لیے الگ سے عملہ تعینات کیا گیا ہے
جو وہیل چیئر کے ذریعے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کے ماسک، سینیٹائزنگ اور ان کے لیے آب زم زم کی بوتلوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گا
اس کے علاوہ معذور نمازیوں اور زائرین کا معاون عملہ سیکیورٹی حکام کے ساتھ بھی تعاون کرے گا
تھرما کیمروں کی مدد سے مسجد میں آنے والے خصوصی افراد کا درجہ حرارت بھی معلوم کیا جائے گا