0

مصالحتی کمیٹیوں کے اجلاس کاانعقاد

اسلام آباد (وجاہت حسین) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کا اجلاس منعقد کیا گیا

آئی جی صاحب نے مصالحتی کمیٹیوں کے عہدیداروں سے خطاب کیا

اجلاس میں تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ شہریوں کے فوری مسائل کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹیوں کی بنیاد رکھی گئی ہے

ضلع بھر کی مصالحتی کمیٹیوں کو 1ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 700 کے قریب درخواستیں نمٹا دی گئیں جو کہ قابل ستائش ہے

مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کا چناؤ مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیا جاتا ہے

مصالحتی کمیٹیوں نے گھریلو جھگڑے و دیگر مسائل اور سماجی پریشانیوں کا بروقت حل کرنے میں کلیدی کردار رہا ہے

مصالحتی کمیٹیوں کی بدولت عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہو گیا ہے

پولیس اور عوام کے مابین تعاون کی زندہ مثال مصالحتی کمیٹیاں ہیں جو عوامی خدمت کے جذبے سے انسانیت کی فلاح میں مصروف عمل ہیں

امید کرتے ہیں پولیس کے ساتھ ملکر مصالحتی کمیٹیاں عوام کی بہبود کے لیے اپنا کردار مزید بہتر انداز میں نبھائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں