کشمور (خالد حسین) کچے کے مختلف علاقوں میں ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ کی قیادت میں مغویوں کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے
پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں ہیوی مشینری، اے پی سی چین اور بکتر گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں
تفصیلات کے مطابق آپریشن کچے کے علاقے درانی مہر میں مختلف ڈاکوؤں کے گینگز کے خلاف کیا جا رہا ہے
آپریشن میں ضلع بھر کے مختلف تہانوں کے 200 اہلکار حصہ لے رہے ہیں
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے
ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ درانی مہر کے ڈاکو اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، چوری سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری تک جاری رہے گا